دبئی(نیشنل ٹائمز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کے دوران سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو لڑنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سری لنکا کے فاسٹ باؤلر لہیرو کمارا اور بنگلہ دیش کے بلے باز لٹن داس کو میچ کے دوران لڑنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔دونوں کھلاڑی شارجہ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 میچ میں بنگلہ دیش کی اننگز کے پانچویں اوور کے دوران لڑ پڑے تھے۔ سری لنکن فاسٹ باؤلر لٹن داس کو آؤٹ کرنے کے بعد اس کی طرف بڑھے تھے جس نے بلے باز کو جارحانہ رد عمل پر بھڑکایا۔سری لنکن فاسٹ باؤلر لہیرو کمارا پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ بنگلہ دیشی بلے باز لٹن داس پر 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو لڑنے پر جرمانہ



