سوڈان میں فوجی بغاوت، وزیراعظم کو نذر بند اور وزیروں کو گرفتار کر لیا گیا

خرطوم(نیشنل ٹائمز)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں پیر کو علی الصبح سیکورٹی فورسز کی بھاری تعیناتی دیکھی گئی۔ اس دوران انٹرنیٹ اور فون سروس منقطع کر دی گئی۔وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کی حکومت کے متعدد وزرا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایک نامعلوم عسکری فورس نے چار وزرا کے علاوہ خود مختار کونسل کے شہری رکن محمد الفکی کو بھی حراست میں لے لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں کابینہ کے امور کے وزیر خالد عمر یوسف، وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کے مشیر برائے ذرائع ابلاغ فیصل محمد صالح اور وزیر صنعت ابراہیم الشیخ کے علاوہ 3 سیاسی جماعتوں کے ذمے داران بھی شامل ہیں۔ یہ جماعتیں سوڈانی کانگریس پارٹی، البعث العربی پارٹی اور یونینسٹ ایسوسی ایشن ہیں۔ادھر یہ خبریں بھی آ رہی ہیں کہ وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کے گھر کا محاصرہ کیے جانے کے بعد انہیں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ العربیہ کی نامہ نگار کے مطابق حمدوک کی رہائش گاہ کے سامنے عسکری نفری دیکھی جا رہی ہے۔فیس بک پر سوڈانی پروفیشنل ایسوسی ایشن کی جانب سے کال دی گئی کہ حکومت اور سول اتھارٹی کی حمایت میں عوام سڑکوں پر نکل آئیں۔ ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں اس طرح کی خبروں کی تصدیق کی کہ اقتدار پر قبضے کے لیے عسکری نقل و حرکت دیکھی جا رہی ہے۔ مزید یہ کہ کسی بھی فوجی انقلاب کا مقابلہ کرنے کے لیے سوڈان کے تمام شہروں میں عوام باہر نکل آئیں۔بعد ازاں دارالحکومت خرطوم کی سڑکوں پر غصے میں بپھرے ہوئے درجنوں احتجاجیوں کو دیکھا گیا۔ یہ لوگ وزرا کی گرفتاری کی مذمت کر رہے تھے۔ مشتعل افراد نے ٹائر بھی جلائے۔عرب ٹی وی نے حالیہ جاری نقل و حرکت کو شہری حکومت کا تختہ الٹنے جیسا قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ توقع ہے کہ خود مختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان آج کسی وقت بیان جاری کریں گے جس میں ملک کے موجودہ حالات کی تفصیلات بتائی جائیں گی۔واضح رہے کہ تازہ ترین گرفتاریاں وزیر اعظم عبداللہ حمدوک اور عبدالفتاح البرہان کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آئی ہیں۔ ملاقات میں براعظم افریقہ کے لیے امریکی ایلچی جیفری ویلٹمین کی تجاویز زیر بحث آئیں۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ستمبر میں انقلاب کی ناکام کوشش کے بعد سے حکومت میں شامل شہری اور عسکری حکام کے بیچ تنائومیں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر