مسجد اقصیٰ کی صورت حال مذہبی جنگ کا نقطہ آغاز ہے،تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

مقبوضہ بیت المقدس (نیشنل ٹائمز)القدس کے ڈائریکٹر جنرل اوقاف اور مسجد اقصی کے امور کے سربراہ الشیخ ناجح بکیرات نے کہا ہے کہ مسجد اقصی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ مذہبی جنگ کا نقطہ آغاز ہے مگر اس کا انجام کیسا اور کب ہوگا اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ یہ جنگ اسرائیلی دشمن کے مفاد میں نہیں ہوگا۔مرکزاطلاعات فلسطین کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں الشیخ ناجح بکیرات نے کہا کہ یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصی پر دھاوے اور توراتی اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی دراصل مسجد اقصی کے تاریخی تشخص کو تبدیل کرنے اور مسجد اقصی کی جگہ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کو آگے بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہودی آباد کاروں کے جتھے منظم انداز میں مسجد اقصی پر دھاوے بول کو بہ تدریج مذہبی جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اس جنگ کا آغاز 1967 کی جنگ میں ہوگیا تھا۔ سنہ 1967 سے قبل 10 سے زیاہ افراد مسجد اقصی پر دھاوے نہیں بولتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسجد اقصی اور القدس کا تاریخی اسٹیٹس تبدیل کررہا ہے۔ اس اسٹیٹس کو سب سے پہلی بار اریل شیرون نے تبدیل کرنے کے لیے قبلہ اول پردھاوا بولا ہے۔باب المغاربہ جو مسجد اقصی کا اہم ترین داخلی راستہ ہے مکمل طورپر اسرائیلی پولیس کے کنٹرول میں ہے۔ سنہ 2015 میں یہودی آباد کاروں نے بڑے پیمانے پر قبلہ اول کی بے حرمتی شروع کی۔ عام یہودی آباد کارں کے ساتھ ساتھ صہیونی سیاست دان، ارکان کنیسٹ اور انتہا پسند یہودی مذہبی لیڈر بھی قبلہ اول پر دھاوے بولنے والوں میں پیش پیش رہے ہیں۔فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ عرصے کے دوران ہزاروں کی تعداد میں یہودی قبلہ اول کی بے حرمتی کے مرتکب ہو چکے ہیں۔ انتہا پسند یہودی اشرار مسجد اقصی پر اپنا مذہبی حق جتلانے کی مذموم کوشش کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر