افغانستان میں بیروزگاری ، بھوک و افلاس طالبان کی کام کے بدلے گندم کی پیشکش

کابل(نیشنل ٹائمز)افغانستان میں بحران سے دوچار معیشت، بے روزگاری میں اضافے اور غربت کی شرح میں اضافے کے بعد طالبان حکومت نے کام کے بدلے خوراک کی ایک انوکھی اسکیم پیش کی ہے اورکہاہے کہ ان کا یہ پلان ملک میں انسداد فاقہ کشی میں مدد فراہم کرے گا۔ لوگوں کو کام کے بدلے میں کھانا فراہم کیا جائے گا،میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے نائب وزیر اطلاعات اور سرکاری ترجمان ذبیح اللہ مجاھد نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حکومت نے بھوک اور بے روزگاری سے لڑنے کے لیے ایک نیا پلان بنایا ہے۔ اس کے تحت ہزاروں بے روزگار افراد کو کام کے بدلے میں گندم فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کام کے بدلے خوراک کا پروگرام تمام بڑے شہروں اور دیہات میں شروع کیا جائیگا۔ اس پروگرام سے صرف دارالحکومت کابل میں 40 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کام کے بدلے خوراک کا اقدام بے روزگاری اور غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ذبیح اللہ مجاھد نے کابل میں ریش خور کے مقام پر کام کے بدلے خوراک کے پروگارم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر زراعت عبدالرحمان رشید، کابل کے میئر حمداللہ نعمانی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔طالبان حکومت نے دارالحکومت کے لیے 11 ہزار 600 ٹن گندم جب کہ ملک کے دوسرے علاقوں جلال آباد، ہرات، قندھار اور مزار شریف کے لیے 55ہزار ٹن گندم مختص کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر