صرف ہڈیوں کیلئے نہیں, وٹامن D جِلد کیلئے بھی مفید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ہمارے جسم کو مناسب طریقے سے کام کرنے کے لیے مختلف قسم کے وٹامنز اور منرلز کی ضرورت ہوتی ہے، کسی بھی وٹامن کی کمی مختلف مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ ہماری جِلد اور بالوں کو کچھ وٹامن اور معدنیات کی بھی ضرورت ہوتی ہے، وٹامن ڈی کو ہمارے جسم کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ جِلد اس کی پیداوار کا قدرتی ذخیرہ ہے، سورج کی روشنی کی کمی اور ناقص خوراک وٹامن ڈی کی کمی کی دو عام وجوہات ہیں۔ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی جِلد کے بہت سے مسائل جیسے خشک جِلد کا باعث بن سکتی ہے۔وٹامن ڈی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی ہوتی ہیں، اس کی کمی جِلد پر کیل مہاسوں کا سبب بن سکتی ہے اور ساتھ ہی اس کی کمی جھریوں اور باریک لکیروں کی ظاہری شکل کا باعث بن سکتی ہے۔ سورج کی روشنی جسم میں وٹامن ڈی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، خاص طور پر ہائی ایس پی ایف سنسکرین کے بغیر۔ تاہم کئی غذائی ذرائع ایسے ہیں جو غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جنہیں آپ متبادل کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں جیسے انڈے کی زردی، بعض مچھلیاں (سالمن ، سارڈینز، ٹونا) ، اور وٹامن ڈی سے بھرپور دیگر غذائیں۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر