پاک بھارت ٹاکرا :12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد، دبئی (نیشنل ٹائمز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف ٹیم کا اعلان کردیا۔کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث رؤف، شاہین شاہ، حسن علی، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان اور حیدر علی شامل ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا سپر 12 مرحلہ شروع ہوگیاہے ، جس میں دو میچز کھیلے جا چکے۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی عمدہ کارکردگی کا راز بتادیا۔پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں بابر اعظم نے اپنی نیٹ پریکٹس کی تیاری کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ پر جاکر کیا کچھ کرنا ہے، اس کی رات کو ہی پلاننگ کرلیتا ہوں، جتنی اچھی پریکٹس ہوگی، اتنا ہی کھیل میں نکھار آئے گا۔ انہوں نے کہا ہوٹل سے گراؤنڈ آتے ہوئے اپنی ٹریننگ پر زیادہ فوکس کرتاہوں، نیٹ میں ساری توجہ اپنی خامیوں پر قابو پانے پر ہوتی ہے، اس کے ساتھ وہ شاٹس جو میرے فیورٹ ہیں، ان کی ٹریننگ کرتا ہوں تاکہ خوبیوں کو مزید بہتر کیا جائے، اس طرح ہر سیریز کی پلاننگ کرتا ہوں کہ اس میں کیا ہدف حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا ورلڈکپ ایک بڑا ایونٹ ہے اس میں ہر ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترتی ہے، ہماری تیاری بھی اچھی ہے اور کوشش کریں گے کہ بہترین نتائج دیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر