ترک صدر کا دس مغربی ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے کا حکم

استنبول(نیشنل ٹائمز)استنبول سے ہفتہ23 اکتوبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق صدر ایردوآن نے کہا ہے کہ ان غیر ملکی سفیروں کے ناپسندیدہ شخصیات قرار دیے جانے کا حکم اس لیے جاری کیا گیا کہ انہوں نے ترکی میں زیر حراست رہنما عثمان کوالا کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔عثمان کوالا انسان دوستی کی بنیاد پر مختلف سماجی اور فلاحی منصوبے چلانے والے رہنما سمجھے جاتے ہیں۔عثمان کوالا ترکی میں 2017ء کے اواخر سے زیر حراست ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2013ء میں ہونے والے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے لیے مالی وسائل مہیا کیے تھے۔اس کے علاوہ انقرہ حکومت کی طرف سے ان پر 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا جاتا ہے۔ کوالا اپنے خلاف ان تمام الزامات سے انکار کرتے ہیں۔
دس ممالک کون کون سے؟
صدر ایردوآن نے جن دس ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ان کے آئندہ ملک بدر کر دیے جانے کا حکم جاری کیا ہے، ان میں انقرہ میں کینیڈا، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، ناروے، سویڈن، فن لینڈ، نیوزی لینڈ اور امریکا کے سفیر شامل ہیں۔ان غیر ملکی سفیروں نے 18 اکتوبر کو ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ انقرہ حکومت عثمان کوالا کے خلاف مقدمے کو جلد از جلد اور منصفانہ طور پر اس کے انجام تک پہنچائے۔اس مشترکہ بیان کے اجراء کے بعد انقرہ میں ترک وزارت خارجہ نے نہ صرف اس بیان کو ‘غیر ذمہ دارانہ‘ قرار دیا تھا بلکہ ساتھ ہی ان تمام دس سفیروں کو وضاحت کے لیے طلب بھی کر لیا تھا۔اس حوالے سے ترک صدر ایردوآن نے ہفتہ 23 اکتوبر کو شمال مغربی ترکی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”میں نے وزیر خارجہ کو حکم دے دیا ہے کہ وہ وہ کریں، جو کیا جانا لازمی ہے۔ ان دس سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیا جائے۔ یہ معاملہ اب بہت جلد ختم ہو جائے گا۔‘‘عثمان کوالا کو گزشتہ برس ایک عدالت نے 2013ء کے عوامی مظاہروں سے متعلق الزامات سے بری کر دیا تھا۔لیکن یہ عدالتی فیصلہ اس سال منسوخ کر دیا گیا تھا اور ساتھ ہی کوالا کے خلاف ایسے نئے الزامات بھی عائد کر دیے گئے تھے، جن کا تعلق 2016ء میں ترک حکومت کے خلاف ناکام فوجی بغاوت سے ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق عثمان کوالا کے خلاف کارروائی ایردوآن حکومت کی اپنے سیاسی مخالفین کو زبردستی چپ کرانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر