سٹیل ملز اور پی آئی اے کی نجکاری جلد کی جائے ،آئی ایم ایف نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) آئی ایم ایف، سٹیل ملز اور پی آئی اے کی نجکاری میں پیش رفت کا خواہاں ہے۔ آئی ایم ایف کی پاکستان میں ریذیڈنٹ چیف ٹیریسا دبان سانچیز کا کہنا ہے کہ 6 ارب ڈالرز کے توسیعی فنڈ سہولت پر پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات جاری ہیں۔ روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق، پاکستان اور آئی ایم ایف اسٹاف اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں پر یادداشت کو تاحال حتمی شکل نہیں دےسکے ہیں جو کہ 6 ارب ڈالرز کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت چھٹے جائزے کو مکمل کرنے کےلیے تھی۔ گزشتہ دو ہفتوں میں سٹیٹ بینک کے غیرملکی کرنسی ذخائر میں 1.6 ارب ڈالرز کی کمی ہوئی ہے کیوںکہ پاکستان نے سکوک بونڈز کی میچورٹی پر 1 ارب ڈالرز کی ادائیگی کی ہے۔ دوسری جانب مہنگائی کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے کیونکہ حساس قیمت اشاریہ (ایس پی آئی) رواں ہفتے 14.5 فیصد ہوگئی ہے اور گزشتہ ہفتے اس میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، بجلی کی قیمتوں کے ساتھ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ مہنگائی میں اضافے کا سبب بنا ہے۔ جب کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور ریونیوز شوکت ترین واشنگٹن سے سعودی عرب روانہ ہوچکے ہیں جہاں وہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے وفد کا حصہ ہوں گے۔ جب آئی ایم ایف کی پاکستان میں ریذیڈنٹ چیف ٹیریسا دبان سانچیز سے جاری مذاکرات سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس پر کام جاری ہے۔ جب کہ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ اب بال آئی ایم ایف کے کورٹ میں ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجٹ 2021-22 کے بعد اور عالمی قیمتوں میں اضافے سے تمام میکرو اکنامک اہداف غیرمتعلقہ ہوچکے ہیں اس لیے مالی، زری اور شرح مبادلہ کے حوالے سے بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ نجکاری کے حوالے سے پیش رفت ہو تاکہ خسارے میں جانے والے پاکستان اسٹیل ملز اور پی آئی اے کو فروخت کیا جاسکے۔ جب کہ آئی ایم ایف پاور سیکٹر کو بھی متحرک کرنا چاہتا ہے جس کے لیے وہ ڈسکوز کی نجکاری کا خواہاں ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر