دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں 50 کھرب ڈالر کا اضافہ

نیویارک (نیشنل ٹائمز)دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں 50 کھرب ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔امریکی جریدے فوربز کے مطابق ایک سال میں دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں 50 کھرب ڈالر کا اضافہ ہوا اور رواں سال ریکارڈ 493 نئے کھرب پتی فہرست میں شامل ہوئے۔بلوم برگ کے مطابق اسپیس ایکس کمپنی کے مالک ایلون مسک کے اثاثوں میں اضافے کے بعد ان کے اثاثے 228 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں اور امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔اس کے بعد ایمازون کے جیف بیزوس 196 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھدوسرے اور فرانس کے برنارڈ آرنالٹ 2 ارب سے زائد اثاثوں میں اضافے کے بعد فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔بل گیٹس کا چوتھا اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا 7 واں نمبر ہے جبکہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد میں بھارتی بزنس مین مکیشن امبانی بھی شامل ہیں جو 100 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مالک ہیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر