شوٹنگ کے دوران فلم کےہیرو سے حقیقت میں گولی چل گئی، شوٹِنگ کرنیوالی کیمرہ وومین ہلاک

نیومیکسیکو (نیشنل ٹائمز )امریکی ریاست نیو میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار ایلیک بیلد ون سے حقیقت میں گولی چل گئی۔ اس واقعے میں ایک بیالیس سالہ کیمرا وومین ہیلینا ہِچنس کی موت ہوگئی اور فلم کے ہدایت کار جول سوزا بھی زخمی ہوگئے، امریکی میڈیا کے مطابق میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی کہ اس دوران حادثاتی طور پر گولی چل گئی جس کے نتیجے میں موقع پر موجود ایک خاتون ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون ہیلینا ہچنس ڈائریکٹر فوٹوگرافی تھیں۔پولیس نے ایک بیان میں بتایاکہ اس واقعے میں ایک بیالیس سالہ کیمرا وومین ہیلینا ہِچنس کی موت ہوگئی اور فلم کے ہدایت کار جول سوزا بھی زخمی ہوگئے،جول ایک مقامی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ یہ واقعہ نیو میکسیکو میں بونانزا کریک رینچ میں رسٹ نامی فلم کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ تریسٹھ سالہ بالڈون اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔ سینٹا فی کی پولیس کے جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر