ایشیائی بینک پاکستان کو 60 کروڑ ڈالردے گا، عمر ایوب

اسلام آباد: (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب سے ملاقات کی ہے۔وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور نے کہا ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی60 کروڑ ڈالر کی رقم سے پاکستان میں سماجی شعبے کا تحفظ بہتر ہوسکے گا، اس رقم کا مقصد احساس پروگرام کو مزید بہتر بنانا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ انسداد کورونا کے لیے بینک کے تعاون کے شکر گزار ہیں ،پاکستان میں ویکسین کی مہم بہترین انداز سے جاری ہے، عمر ایوب نے مزید کہا کہ پاکستان میں سڑکوں اور ڈیجیٹل رابطوں کی سہولیات بہتر کی جا رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر