سعودی شہری کی طرف سے مسجد حرام کے ملازمین میں نقد رقوم تقسیم ٗویڈیو سوشل میڈیاپروائرل

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک مقامی سعودی شہری کو مسجد حرام میں حرم مکی کی صفائی کرنے والے رضا کاروں میں نقدم رقم تقسیم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری مسجد حرام میں عازمین عمرہ کی خدمت کرنے اور مسجد حرام میں مختلف خدمات انجام دینے والے افراد میں نقد رقم تقسیم کر رہا ہے۔سوشل میڈیا پروائرل ہونے والے اس کلپ پر شہریوں کی طرف سے رقم تقسیم کرنے والے شخص کی تحسین کی گئی ہے اور سماجی کارکنوں نے اسے حرم مکی کے رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کی قابل تحسین کوشش قرار دیا ہے۔ صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد حرام اور مسجد نبوی کو نمازیوں اور زائرین کے لیے مکمل طورپر کھول دیا ہے۔ایجنسی برائے امور حرمین نے نمازیوں اور زائرین کی صحت کی حفاظت کے لیے متعدد پروگرامات، اقدامات اور وبا کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر کے مربوط نظام پر عمل درآمد شروع کیا ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر