پاک بھارت میچ کے دن میں کیا کروں گی؟ ثانیہ مرزا نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دن اپنی مصروفیات بتادیں۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے ایسے میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی میچ کے دن اپنی مصروفیات سے آگاہ کردیا۔ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دن سوشل میڈیا سے دور رہوں گی۔ان کے پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ ’اچھا آئیڈیا ہے۔‘واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کو پاک بھارت میچ کے باعث ماضی میں بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا رہا ہے لیکن اس بار انہوں نے میچ والے دن سوشل میڈیا سے دور رہنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی اسکواڈ میں ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا آغاز کل سے عمان اور یو اے ای میں ہورہا ہے، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر