سعودی عرب نے کورونا وبا سے متاثرہ فضائی مسافروں کو زبردست سہولت فراہم کر دی

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب نے کورونا وبا سے متاثرہ فضائی مسافروں کو زبردست سہولت فراہم کر دی۔سعودی سول ایوی ایشن نے مملکت کی تمام فضائی کمپنیوں کو کورونا کی وجہ سے سفر نہ کرنے والے مسافروں ‏کی ٹکٹیں ری شیڈول کرنے کی ہدایت کر دی۔اس حوالے سے ایوی ایشن نے ملکی فضائی کمپنیوں کے لیے تین اہم نکات مرتب کیے ہیں تاکہ ری شیڈولنگ والے ‏مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔پہلے نکتے کے تحت وہ مسافر جو بغیر استعمال شدہ ٹکٹ واپس کرنا چاہتا ہے اسے ادئیگی کی پالیسی کے ‏مطابق سہولت دی جائے گی۔دوسرے نکتے میں ایسے مسافر شامل ہیں جنہیں ایکسچینج واوچرز جاری کیے گئے ہوں اس صورت میں بغیر ‏اضافی چارجز کے ری فنڈ یا واوچر کی تجدید کی جائے، یہ مسافروں کی خواہش پر منحصر ہو گا کہ وہ کون سا آپشن منتخب کریں گے۔تیسرے نکتے میں مسافروں کو بغیر اضافی چارجز فلائٹ ری شیڈول کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ ‏کہا گیا ہے کہ جو مسافر روٹ تبدیل کرنا چاہتا ہے تو ایئرلائن اس روٹ کے مطابق نئی قیمت لے سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر