ہم ٹی وی کی مالکن سلطانہ صدیقی کی زندگی کے نشیب و فراز، کیسے پردوں کے پیچھے رہنے والی خاتون نے اپنا ٹی وی چینل بنا لیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)’’ہم ٹی وی‘‘ دیکھنے والے اس نام سے اچھی طرح واقف ہیں۔ سلطانہ صدیقی۔ایک تنہا عورت نے یہ ثابت کردیا کہ اگر وہ چاہے تو دنیا فتح کر سکتی ہے۔دس بہن بھائیوں کے درمیان پرورش پانے والی سلطانہ صدیقی کو ایسے ماں باپ نے پروان چڑھایا جنہوں نے بیٹیوں کو بیٹوں سے کبھی کم نہیں سمجھا اور اسی لئے سلطانہ صدیقی میں بلا کی خود اعتمادی تھی۔ وہ تعلیم میں بہت آگے تھیں۔جاگیردارانہ نظام کی وجہ سے ان کے رشتے کم عمری سے بھی آئے لیکن والدین نے کہا کہ پہلے پڑھائی۔۔ مگر ماسٹرز کے دوران ہی ایک رشتے کے لئے ہاں کردی اور اس وعدے کے ساتھ کہ پڑھائی مکمل کروائیں گے۔لیکن وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوجاتا۔وہ تو ایک ایسے گھرانے میں چلی گئیں جہاں انہیں پردوں میں بٹھا دیا گیا۔ اپنی مرضی سے کچھ نہیں کر سکتی تھیں۔اس گھٹن میں وہ تین بیٹوں کی ماں بن گئیں۔ لیکن سلطانہ صدیقی نے خود کو بچانے کا فیصلہ کیا اور اس فیصلے میں ان کے بھائی اور والدین نے ان کا ساتھ دیا۔ وہ اپنے بچوں کو لے کر سب کچھ چھوڑ گئیں اور پھر اپنی منزل کی جانب چل نکلیں۔پی ٹی وی کی جانب قدم بڑھا اور انہوں نے اداکاری کی دو ڈراموں میں۔ پہلے میں رومانوی کردار تھا جس سے وہ مطمئن نہیں تھیں ۔انہوں نے پروگرامنگ میں آنے کا فیصلہ کیا اور ڈرامے اور پروگرامز ڈائریکٹ کرنا شروع کئے۔ ان کی ہی کوشش تھی ـ’’ ماروی ‘‘ ڈرامہ جسے پہلے سندھی میں اور پھر اردو میں بنایا۔انہیں بہت مخالفتیں ملیں۔ کچھ اپنوں کی تھیں اور کچھ غیروں کی۔ساتھ ساتھ تین بچوں کی پرورش کرنا بھی ایک مرحلہ تھا جسے وہ بخوبی نبھاتی رہیں۔پی ٹی وی میں انہوں نے اپنا ایک مقام بنا لیا تھا اور انہیں میوزک کی دنیا میں کام کرنے پر ایوارڈ بھی ملے۔ بچے اب بڑے ہو رہے تھے۔سلطانہ صدیقی نے اپنے تیز ذہن سے بہت کچھ سیکھا پی ٹی وی سے۔مارکیٹنگ کی گہری نظر بھی۔1994 میں انہوں نے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھولا اپنی بہو کے نام سے۔مومل پروڈکشنز۔اس میں کامیابی کے بعد انہوں نے پی ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا۔ اے آر وائی نے چاہا کہ سلطانہ ان کے پاس آجائیں لیکن ان کے بیٹے درید نے کہا کہ نہیں۔اب آپ اپنا چینل بنائیں۔یوں 2003 میں انہوں نے ہم ٹی وی کی بنیاد رکھی۔اس سفر میں ان کے سگے بھائی ہی ان کے دشمن بھی بن گئے۔ سلطانہ صدیقی تو جھکنے کو بھی تیار تھیں لیکن بھائی نہیں۔ہم ٹی وی پر ان کے ڈراموں نے دھوم مچا دی اور یہ چینل کامیابی کے سفر طے کرنے لگا۔ اس میں تیس فیصد نوکریاں خواتین کو دی گئیں تاکہ انہیں اپنی پاور کا احساس رہے۔وہ خوش بخت شجاعت کی سمدھن بھی ہیں اور ان کی دوستیں کہتی ہیں کہ ہم نے ساس بننے کی بہترین ٹریننگ سلطانہ سے حاصل کی جو اپنی بہوؤں کے لئے ایک نعمت ہے۔یہ سفر آسان نہیں تھا ایک تنہا عورت کے لئے لیکن سلطانہ صدیقی کا یہ کہنا ہے کہ رکنا نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر