فیصل آباد اور چین کے شہر چنگ داؤ کے مابین سسٹر سٹی معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کے شہر فیصل آباد اور چین کے شہر چنگ داؤ کے مابین سسٹر سٹی معاہدہ طے پا گیا ہے،دونوں ممالک کی سسٹر سٹیز کے مابین معاہدے سے صنعتی تعاون،دونوں ممالک کے عوام کے مابین تعاون، بزنس ٹو بزنس تعاون، کلچراور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون ہوگا۔ جمعہ کو اس حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ، چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق، چین کے شہر چنگ داؤ کے مئیرڑاؤ ہاؤزی،کمشنر فیصل آبادتقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رونگ، چین میں پاکستان کے سفیرمعین الحق،چین کے سفیر، سسٹر سٹی کے مئیر،دونوں ممالک کے حکام کو اس تقریب میں شرکت پرخوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک) فلیگ شپ منصوبہ یے،پاکستان ہر عالمی فورم پر چین کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی سسٹر سٹیز کے مابین معاہدے سے صنعتی تعاون،دونوں ممالک کے عوام کے مابین تعاون، بزنس ٹو بزنستعاون، کلچراور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میری دعوت پر چین کے سابق سفیر یاہو جنگ نے فیصل آباد کے دو روزہ دورہ میں کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں، زراعی یونیورسٹی کا دورہ اور دیگر سرگرمیوں کا حصہ بنے اور جس کا مقصد دو طرفہ تعاون یقینی بنانا ہے،اسی دورہ کے دوران میری درخواست پر سسٹر سٹی معاہدے پر کام کا آغاز ہوا اور موجودہ چینی سفیر نونگ رونگ نے اس منصوبے کو عملی جامعہ پہنایا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد صنعتی شہرہے جہاں بہترین روڈ انفراسٹرکچر، زرعی زمین اور علامہ اقبال اقتصادی زون ہے،فیصل آباد شہر کے ساتھ سسٹر سٹی معاہدے پر پاکستان میں چین اور چین میں پاکستان کے سفیر،میئر اور میونسپلٹی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سسٹر سٹیز معاہدے کو مزید موثر بنانے کے لئے چین کے شہر مئیرڑاؤ ہاؤزی کو پاکستان دورہ کی دعوت دیتے ہیں۔ پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں چنگ ڈاؤ اور فیصل آباد سسٹر سٹی کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شریک ہوں، چین، شنگھائی تعاون تنظیم لوکل اکنامک اینڈ ٹریڈ کوآپریشن ڈیمونسٹریشن زون اور فیصل آباد اقبال انڈسٹریل پارک کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط کی پروقار تقریب کا حصہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سسٹر سٹی تعاون شہری سفارت کاری کا ایک اہم ذریعہ اور چین پاکستان تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے، دونوں ممالک کے رہنماؤں کی مشترکہ رہنمائی کے تحت، چین اور پاکستان نے صوبوں اور شہروں کے درمیان دوستانہ تعلقات کے دس سے زائد پیئرز بنائے ہیں،امید ہے کہ چنگ ڈاؤ اور فیصل آباد سسٹر سٹی، تعلقات قائم کرنے کے لیے دوستی پل کا کردار ادا کریں گے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر