بل گیٹس کی بیٹی نے مسلمان دوست سے شادی کرلی

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز)مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے اپنے مسلمان مصری دوست نائل ناسر سے شادی کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 16 اکتوبر کو پہلے مسلم طریقہ کار کے تحت شادی کی ایک محدود تقریب ہوئی جس کے بعد نیویارک میں ہونے والی تقریب میں جنیفر گیٹس اور نائل ناسر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی میں 20 لاکھ ڈالرز(یعنی 34 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کا خرچ آیا جبکہ شادی والے دن حکام نے سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی تھیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی یہ تقریب جنیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں مہمان شریک ہوئے۔واضح رہے کہ جنیفر گیٹس اور نائل ناسر کے درمیان 2017 سے قریبی تعلقات تھے اور30 جنوری 2020 میں دونوں نے منگنی کرلی تھی۔جنیفر گیٹس اپنی شادی کے موقع پر سفید رنگ کے لباس میں نظر آئیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر