شوہر پر تنقید، غنا علی سوشل میڈیا صارف پر برس پڑیں

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے شوہر پر تنقید کرنے والے صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اداکارہ غنا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے سراہا گیا لیکن ایک صارف نے ان کی پوسٹ پر شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔غنا علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر ایک صارف نے ان کے شوہر کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے تو غنا علی غصے میں آگئیں۔غنا علی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’تمہاری زبان نہ کاٹ دیں۔‘واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ غنا علی نے شوہر کی سالگرہ کی موقع پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا تھا۔اداکارہ نے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’دنیا کے سب سے مہربان اور رحم دل انسان کو سالگرہ مبارک ہو۔‘غنا علی نے لکھا تھا کہ ’آپ میری زندگی کے سب سے خاص انسان ہیں، آپ میرے دوست، میرے شوہر اور میرے دکھ درد کے ساتھی ہیں۔‘اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’شوہر میرے لیے اللہ تعالیٰ کا ایک خاص تحفہ ہیں اور میں آج اس خاص دن کے موقع پر ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خاص محسوس کروانا چاہتی ہوں۔‘غنا علی نے دعا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں دعا کرتی ہوں کہ ہماری محبت ایسے ہی سلامت رہے اور اللہ تعالیٰ ہمیں بری نظر سے بچائے۔‘خیال رہے کہ غنا علی کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویا ہووے گا سیزن فور، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر