طالبان نے افغانستان سے داعش کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا

کابل ( نیشنل ٹائمز )ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ چین افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پر تیار ہے۔ افغا نستان کے اثاثوں کو منجمد کرنا افغان عوام کے ساتھ زیادتی ہے، امریکا سمیت دوسرے ملکوں اور بین الاقوامی بینکوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان طالبان نے کہا کہ افغان معاشرے کے معاشی مسائل کے حل کے لئے یہ رقوم بڑی اہمیت کی حامل ہیں اوریہ افغان عوام کی امانت ہیں جن کو جاری کیا جانا چاہئے۔خواتین سے متعلق سوال پر ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان شریعہ کے احکامات اور قانون کے تحت خواتین کے حقوق کی حرمت کا خیال رکھیں گے، ہم یہ نہیں کہتے کہ بچیاں اسکول نہ جائیں، اس سلسلے میں طالبان ایک پالیسی وضع کر رہے ہیں، بہت جلد یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ذبیح اللہ مجاہد نے داعش سے متعلق بھی بات کی، جس میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں داعش زیادہ تعداد میں موجود نہیں ہے، طالبان افواج داعش کی جڑوں تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں داعش سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ داعش کے متعدد محفوظ ٹھکانوں کو مسمار کیا ہے، داعش طالبان کیلئیکوئی بڑامسئلہ نہیں ہے۔ ہم تہیہ کر چکے ہیں کہ افغانستان سے داعش کا صفایا کر دیں گے۔ داعش کے تمام کارندے افغان ہیں، ان میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں۔ افغان قائم مقام معاون وزیر برائے اطلاعات و ثقافت نے کہا کہ چین افغانستان میں چینی کارکنان اور اثاثوں کی سیکیورٹی کی ضمانت پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ ملک میں معاشی صورتِ حال معمول پر لوٹ رہی ہے، قومی وسائل اکٹھے کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ افغان تاجر نئی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں، بشمول سڑکوں کی تعمیر کے، اہم منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے، کچھ ممالک کے ساتھ معدنیات کی تلاش کے سمجھوتوں پر دستخط کرنے والے ہیں۔ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے اثاثوں کو منجمد کرنا افغان عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے، افغانستان کے منجمد اثاثوں سے متعلق امریکا کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر