چین میں ایپل کی مقبول ترین قرآنی ایپ بند کردی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چین میں ایپل فون کی سب سے مقبول قرآنی ایپ حکومت کے دباؤ کے سبب بند کردی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اپیل کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ اس نے حکام کے کہنے پر چین میں قرآن کی سب سے مقبول ایپ کو بند کر دیا ہے اور اس ایپ کو چینی حکام کی درخواست پر ایپ اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے۔ایپ بنانے والی کمپنی پی ڈی ایم ایس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایپل کمپنی کے مطابق ہماری اس ایپ کو چین کے ایپ اسٹور سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ اس میں موجود کچھ مواد پر چینی حکام کو اعتراض تھا، ہم مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ چینی حکام سے رابطے میں ہیں۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ چین میں ایپل نے کن ضابطوں کی خلاف ورزی کی جس کی بنیاد پر یہ ایپ بند کرنے کا فیصلہ ہوا۔ بی بی سی کے مطابق اس حوالے سے چین کی حکومت سے ردعمل کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب نہیں دیا۔واضح رہے کہ قرآن مجید نامی ایپ دنیا بھر میں ایپ اسٹور پر دستیاب ہے اور اس کے ریویوز کی تعداد 150,000 کے قریب ہے۔ قرآن مجید ایپ کا اپنے بارے میں کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 35 ملین مسلمان اس پر بھروسا کرتے ہیں۔یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہی چین میں عیسائی مذہب کی مقبول ایپ ’’آلِیو ٹرِیس بائبل ایپ‘‘ بھی بند کی گئی ہے جب کہ دو روز قبل ہی مائیکروسافٹ نے چین میں اپنا پروفیشنل نیٹ ورک ’’لِنکڈاِن‘‘ بند کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر