بابراعظم نے اپنی ستائیسویں سالگرہ 36 ہزار فٹ کی بلندیوں پر ساتھی کرکٹرز کے ساتھ منائی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم 27 برس کے ہوگئے، بابر نے اپنی ستائیسویں سالگرہ 36 ہزار فٹ کی بلندیوں پر ساتھی کرکٹرز کے ساتھ منائی۔35 ٹیسٹ، 83 ون ڈے اور 61 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم 15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور آج انہوں نے اپنی ستائیسویں سالگرہ منائی، لیکن یہ سالگرہ ان کی دیگر تمام برتھ ڈے پارٹیز سے مختلف تھی۔بابرکی سالگرہ کی تقریب 36 ہزار فٹ کی بلندی پر لاہور سے دبئی تک دوران پرواز ہوئی، بابر کی خوشیوں میں ان کے ساتھی کرکٹرز ، ٹیم آفیشلز اور پلیئرز کی فیملی کے اراکین بھی شریک ہوئے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے بابرکی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے ان کی تمام پسندیدہ چیزوں کو کیک کی شکل دی ، جس میں بیٹ اور بال تو شامل تھے ہی، ساتھ ہی بابرکو کِنگ بتاتے ہوئے تاج بھی شامل کردیا ، اس کے علاوہ بابر کے پسندیدہ آئی فون، آئی پوڈز اورکار کی شکل کے بھی کیک شامل تھے۔بابر نے اپنے ساتھی کرکٹرز کے ساتھ سالگرہ کا جشن منایا اور خوب انجوائے بھی کیا،سوشل میڈیا پر فینز نے بھی بابر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر