شلپا شیٹی اور راج کندر ا کے وکیل نے اداکارہ شیرلین چوپڑا کو کیوں خبردار کیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی اداکارہ شیرلین چوپڑا نے شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندر ا کے خلاف پریس کانفرنس کرنےکے اعلان کے بعد اپنے آپ کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے وکیل نے شیرلین چوپڑا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے پریس کانفرنس کی تو ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز شیر لین چوپڑا اپنے وکیل کے ہمراہ جوہو کے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچیں اور انہوں نے راج کندرا کے خلاف کام کی مد میں رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر شکایت درج کرواتے ہوئے ان کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا۔اس کے بعد راج اور شلپا کی جانب سے اپنے وکیل کے ذریعے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ شیرلین کے خلاف بیانات پر قانونی کارروائی کریں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اداکارہ کی جانب سے ان کے خلاف پریس کانفرنس کرنا ہتک عزت کے جرم کے مضبوط ارادے کی عکاسی کرتا ہے۔واضح رہے کہ فحش فلموں کے کیس میں شیرلین چوپڑا کے مطابق انہوں نے سب سے پہلے اس کیس میں تفتیشی ٹیم کو بیان دیا تھا۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر