داعش کے تمام کارندے افغان ہیں، ان کا صفایا کر دیں گے: ذبیح اللہ مجاہد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)افغانستان کے قائم مقام معاون وزیر برائے اطلاعات و ثقافت ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ داعش کے خاتمے کا تہیہ کر چکے ہیں اور داعش کا صفایا کر دیں گے۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان کے قائم مقام معاون وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چین افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پر تیار ہے، چینی باشندوں اور اثاثوں کی سکیورٹی کی ضمانت پر چین سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ داعش طالبان کیلئے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، افغانستان میں داعش زیادہ تعداد میں موجود نہیں ہے، گزشتہ دنوں داعش کے کئی افراد کو گرفتار کیا اور متعدد ٹھکانوں کو مسمار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بروقت کارروائی کے ذریعے داعش کے کئی حملوں کو روکا ہے، داعش کے تمام کارندے افغان ہیں، ان میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں ہے، ہم تہیہ کر چکے ہیں کہ افغانستان سے داعش کا صفایا کر دیں گے۔قائم مقام معاون وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ افغانستان میں معاشی صورت حال معمول پر لوٹ رہی ہے، قومی وسائل اکٹھے کر رہے ہیں، افغان تاجر نئی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں، سڑکوں کی تعمیر کے اہم منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے اور کچھ ممالک کے ساتھ معدنیات کی تلاش کے سمجھوتوں پر دستخط کرنے والے ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان کے اثاثوں کو منجمد کرنا افغان عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے، افغانستان کے منجمد اثاثوں سے متعلق امریکا کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، دوسرے ممالک اور بین الاقوامی بینکوں کے ساتھ بھی منجمد اثاثوں پربات چیت کر رہے ہیں، منجمد اثاثے افغان عوام کی امانت ہیں جن کو جاری کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شریعت کے احکامات اور قانون کے تحت خواتین اور انسانی حقوق کی حرمت کا خیال رکھیں گے، افغانستان میں بچیوں کے اسکول جانے سے متعلق منصوبہ تشکیل دینے پر مشاورت کر رہے ہیں، بچیوں کی تعلیم کا مسئلہ بہت جلد حل ہو جائے گا۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر