انسانی بنیادوں پرطالبان کی مدد کرینگےلیکن حکومت تسلیم نہیں کرسکتے، ترکی کا واضح اعلان

استنبول(نیشنل ٹائمز)ترکی نے کہا ہےکہ وہ افغانستان کے انسانی بحران پر قابو پانے میں طالبان کی مدد کے لیے تیار ہے لیکن ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرسکتا۔ترک وزیرخارجہ مولود چاؤش اولو نے آج انقرہ میں اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو طالبان انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کے بارے میں بتایا ہے، در حقیقت انھیں تسلیم کرنا اور ان کے ساتھ تعلقات دو مختلف چیزیں ہیں، افغانستان کے انسانی بحران پر قابو پانے میں طالبان کی مدد کے لیے تیار ہیں لیکن ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرسکتے۔ترک وزیرخارجہ نےکہا کہ افغان ہم منصب کو بتایا ہےکہ کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی اور خواتین کو ملازمتوں پر واپس آنے کی اجازت دیں۔دوسری جانب افغان وزیر خارجہ کی جانب سے مذاکرات کے بعد فوری طور پرکوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر