افغان عبوری وزیر خارجہ کی دوحا میں امریکی سفارت کاروں سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)افغان عبوری وزیر خارجہ امیرخان متقی نے امریکی، یورپی، دیگر مغربی ممالک کے نمائندوں سے مشترکہ ملاقات کی۔ترجمان افغان وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق امیر خان متقی نے امریکا، یورپ، دیگر مغربی ممالک کے نمائندوں سے مشترکہ ملاقات کی، دوحا میں امیر خان متقی نے افغان صورتحال، دیگر ممالک سے تعلقات، معاشی مشکلات پر بات کی، ملاقات میں اتفاق کیا گیا غیرمستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں۔ترجمان کے مطابق امیر خان متقی نے انسانی امداد، ترقیاتی منصوبوں کی بحالی، موجودہ پابندیوں پر بھی گفتگو کی، افغان حکومت کو کمزور کرنا کسی کے مفاد میں نہیں۔افغان وزیر خارجہ امیرخان متقی نے کہا کہ افغان حکومت کو کمزور کرنے کے اثرات براہ راست عالمی سلامتی پر پڑیں گے، افغانستان میں دباؤ کے طریقے بےنتیجہ رہے ہیں، ہمیں تعمیری رابطے اور تعاون کا طریقہ اختیار کرنے دیا جائے، ہماری ترجیح سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی، نئے اقتصادی منصوبوں کی شروعات ہے۔امیر خان متقی نے کہا کہ ممالک پابندیاں ختم کریں اور بینکوں کو معمول کے مطابق کام کرنے دیں۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر