ملک میں سردیوں کے دوران ایک بار پھر گیس کے بحران کا خدشہ

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز )پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کو لیکوڈ نیچرل گیس (ایل این جی) سپلائی کیلئے عالمی کمپنیوں کی طرف سے کوئی رسپانس نہیں ملا۔تفصیلات کے مطابق دسمبر اور جنوری میں مجموعی طور پر 8 ایل این جی کارگوز کی سپلائی کیلئے ایک بھی بولی نہ آئی۔ذرائع کے مطابق ایل این جی کے انتظامات میں مزید تاخیر سردیوں میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کو جنم دے سکتی ہے۔پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ نے دسمبر اور جنوری میں چار چار ایل این جی کارگوز کی خریداری کیلئے 11 اکتوبر تک بولیاں طلب کی تھیں۔پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کے مطابق دسمبر اور جنوری کیلئے ایل این جی سپلائی کی کوئی بڈ موصول نہیں ہوئی۔پی ایل ایل کی طرف سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق 6 سے 7 دسمبر، 10 سے 11 دسمبر، 15 سے 16 دسمبر اور 26 سے 27 دسمبر کے دوران چار کارگوز کیلئے بولیاں طلب کی گئیں۔جنوری میں 14 سے 15، 19 سے 20 جنوری، 24 سے 25 جنوری اور 29 سے 30 جنوری کیلئے بھی چار کارگوز کی بولیاں طلب کی گئی تھیں۔پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا کہ پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کو کوئی بھی بولی موصول نہیں ہوئی جس کی وجہ دنیا میں ایل این جی کی بڑھتی ہوئی طلب ہو سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر