گوادر کو ترقی کیلیے رکاوٹوں کا سامنا، سرکاری رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): ایک سرکاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گوادر اور اس کے فری زون کو ترقی کیلیے بہت سی رکاوٹوں کا سامنا ہے اور سی پیک کا مرکزی حصہ تاحال وعدے کے مطابق صنعتی مرکز کی جھلک تک نہیں دکھا سکا۔وفاقی کابینہ کی سی پیک کمیٹی کی ہدایت پر سرمایہ کاری بورڈ کی تیار کردہ رپورٹ میں چینی آپریٹروں کے ساتھ پورٹ مراعاتی معاہدے پر نظر ثانی کی سفارش کی گئی ہے جس کا مقصد گوادر کی ترقی میں بعض بڑی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے، گوادر کو سی پیک کا تاج بھی کہا جاتا ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کی جائزہ رپورٹ کے مطابق گوادر کی طویل عرصے سے سی پیک کے مرکز کے طور پر مارکیٹنگ کی جا رہی ہے ، گوادر تاحال متوقع صنعتی ترقی کی بلندیوں تک نہیں پہنچ سکا جو ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ممد و معاون ثابت ہو سکتا ہے۔وزیر اعظم کے مشیر برائے سی پیک خالد منصور نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح گوادر بندرگاہ اور فری زونز کے لیے جلد کاروباری اور مارکیٹنگ کا منصوبہ تیار کرنا، گہری سمندری بندرگاہ کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے گوادر کو قابل عمل اقدامات کے ساتھ آگے بڑھانا اور ملکی ضرورت کے مطابق مختلف شعبوں میں اہم چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے، درآمدی متبادل کے حصول اور برآمدی صنعتوں کو مشرقی چین سے گوادر منتقل کرنے کیلئے یہ بہت زیادہ ضروری ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اس سے روزگار کے بھی مواقع پیدا ہونگے۔خالد منصور کا کہنا تھا کہ وہ چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی اور چینی سفارت خانے کے ساتھ مل کر ان مقاصد پر کام کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر