آریان کی گرفتاری نے شاہ رخ خان کی نیندیں اڑادیں

نئی دہلید(نیشنل ٹائمز) منشیات کیس میں آریان خان کی گرفتاری نے شاہ رخ خان کی راتوں کو نیندیں اڑادی ہیں۔ویسے تو دنیا بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو کنگ خان کے نام سے جانتی ہے، اداکار کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے، صرف بالی ووڈ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں شاہ رخ خان کے کروڑوں مداح اور دوست ہیں تاہم اس کے باوجود بیٹے آریان خان کی گرفتاری نے اداکار کو مشکلات کا شکار کردیا ہے۔بالی ووڈ رپورٹس کے مطابق آریان خان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان نے کھانا، پینا چھوڑ دیا ہے اور ان کی نیندیں اڑ گئی ہیں، شاہ رخ خان کے ایک قریبی دوست جو پروڈیوسر ہیں انکشاف کیا کہ بیتے کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان بمشکل چند گھنٹے ہی سوپاتے ہیں، وہ چاہے جتنے ہی بڑے اسٹار ہوں لیکن آریان خان کی گرفتاری کے بعد وہ انتہائی بے یارو مددگار ہیں اور اندر سے ٹوٹ چکے ہیں۔واضح رہے کہ انسداد منشیات کے ادارے نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کروز شپ سے حراست میں لیا تھا، منشیات کیس میں گرفتار آریان اس وقت نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحویل میں ہیں جب کہ عدالت ان کی ضمانت بھی مسترد کرچکی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی فوجیوں کے موبائل فون ضبط کرنے پر غور
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر