تائیوان کا چین کے سامنے جھکنے سے انکار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تائیوان کی صدر سائی اینگ وین نے چین کے دباؤ کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔تائیوان اور چین کے درمیان تنازع شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے سخت بیانات سامنے آ رہے ہیں۔چند روز قبل چین کے صدر شی جن پنگ نے بیان دیا تھا کہ تائیوان کو ہر صورت میں دوبارہ چین کا حصہ بنا کر رہیں گے اور یہ پر امن طریقے سے ہو گا لیکن ساتھ ہی انہوں نے خبردار بھی کیا تھا کہ چین کے عوام علیحدگی کے خلاف ایک عظیم داستان رکھتے ہیں۔چینی صدر کے اس بیان پر سائی اینگ وین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان کسی بھی صورت چین کے دباؤ میں آکر نہیں جھکے گا اور اپنے جزیرے کے دفاع کے لیے جمہوری انداز میں جدوجہد جاری رکھے گا۔ خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک علیحدہ ریاست مانتا ہے اور اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چلا آ رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر