امریکا، برطانیہ نے کابل کے ہوٹلوں میں قیام سے متعلق اپنے شہریوں کو الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا اور برطانیہ نے کابل میں رہنے والے اپنے شہریوں کو تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور برطانیہ کی جانب سے اپنے شہریوں کو کابل کے ہوٹلوں میں قیام سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔امریکا اور برطانیہ کی جانب سے جاری تھریٹ الرٹ میں کابل کے لگژری ہوٹلوں کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں خاص طوپر سرینا ہوٹل سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے 11 اکتوبر کو جاری تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہےکہ سکیورٹی خطرات کی بنا پر کابل میں موجود امریکی شہری شہر کے لگژری ہوٹلوں کی طرف جانے سے گریز کریں جب کہ ایسے تمام امریکی شہری جو سرینا ہوٹل کے ارد گرد موجود ہیں وہ خاص طور پر اس علاقے کو چھوڑدیں۔امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو سرینا ہوٹل کے ارد گرد کے علاقے میں سفر کرنے سے گریز کی بھی ہدایت کی ہے۔دوسری طرف برطانیہ کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہےکہ بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر برطانوی شہری ہوٹل میں قیام نہ کریں اور خاص طور پر کابل کے ہوٹلوں میں قیام سے گریز کیا جائے۔برطانوی الرٹ میں بھی اپنے شہریوں کو سرینا ہوٹل میں قیام کرنے سے خاص طور پر گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہےکہ امریکا اور برطانیہ کی جانب سے الرٹ جمعے کے روز قندوز کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کے بعد جاری کیا گیا، اس دھماکے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر