قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

سری نگر (نیشنل ٹائمز) نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے علاقے نیتی پورہ کے خارجی اور داخلے راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران خواتین کو ہراساں کیا گیا اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے قابض بھارتی فوج نے نوجوان کی لاش لواحقین کے بجائے پولیس کے حوالے کردی۔شہید نوجوان کے والدین اپنے بیٹے کی لاش کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ علاقہ مکین نے اس ظلم و بربریت پر بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج نے ایک کار پر فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کردیا تھا جس کی شناخت پرویز احمد کے نام سے ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر