برطانیہ کا 47 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانیہ نے 47 ممالک کو اپنی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس نے 47 ملکوں کو اپنی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔گرانٹ شاپس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 47 ممالک سے آنے والے ویکسینیٹڈ افراد کو ہوٹل میں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گاجبکہ یہ ممالک پیر سے ریڈ لسٹ سے نکل جائیں گے۔گرانٹ شاپس کا مزید کہنا تھا کہ پیر کی صبح 4 بجے کے بعد پاکستان سمیت 37 ممالک سے آنے والوں کے ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ بھی نہیں کرانا ہوگا ،تاہم تمام مسافروں کیلئے لوکیٹر فارم بھرنا لازمی ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب صرف 7 ممالک برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں رہ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 17 ستمبر کو برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا تھا۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر