شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے مفید ٹِپس

نیویارک(نیشنل ٹائمز) ہمارے خون میں شوگر کا لیول دن بھر میں تبدیل ہوتا رہتا ہے جو کہ بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ بنیادی بات اسے کنٹرول میں رکھنا ہے تاکہ ہم بلڈشوگر لیول بہت زیادہ بڑھ جانے سے لاحق ہونے والی سنگین بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ اب ایک ماہر نے کچھ ایسی تدابیر بتا دی ہیں جس کے ذریعے ہم اپنے جسم میں بلڈشوگر لیول کو بہت حد تک کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں۔دی سن کے مطابق کیری بیسن نامی اس ماہر کا کہنا ہے کہ انار کا جوس پینا، باقاعدگی سے واک کرنا، ذہنی پریشانی سے خود کو نجات دلانا، زیادہ پانی پینا اور زیادہ شوگر کی حامل غذائی اشیاءسے گریز کرنا ایسے عوامل ہیں جن کی مدد سے ہم اپنے جسم میں بلڈشوگر لیول کم رکھ سکتے ہیں۔کیری بیسن کا کہنا تھا کہ انار کا جوس بلڈشوگر لیول کو کم کرنے میں اس قدر مددگار ثابت ہوتا ہے کہ جوس کا ایک گلاس پینے کے محض 15منٹ بعد بلڈشوگر لیول کم ہو جاتا ہے۔ یہ بات ذیابیطس کی پہلی اور دوسری قسم کے مریضوں پر کی جانے والی ایک تحقیق میں ثابت ہو چکی ہے۔ اسی طرح ہمیں روزانہ 15سے 30منٹ کے لیے واک کرنی چاہیے۔ اس طرح ہمارے پٹھے خون میں موجود شوگر کو زیادہ استعمال کرتے ہیں جس کے نتیجے میں بلڈشوگرلیول کم ہو جاتا ہے۔ صحت مند آدمی کو بھی روزانہ دو لیٹر پانی پینا چاہیے تاہم اگر آپ کو بلڈشوگر زیادہ ہونے کا عارضہ لاحق ہے تو آپ کو اس کی بہرحال پابندی کرنی چاہیے۔ زیادہ پانی پینے سے آپ کو زیادہ پیشاب آئے گا اور اضافی شوگر آپ کے جسم سے نکل جائے گی۔“



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر