سی آئی اے نے چین پر نظر رکھنے کے لیے چائنا مشن سینٹر قائم کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا کی قومی سلامتی پالیسی میں نیا موڑ آگیا، سی آئی اے نے چین پر نظر رکھنے کے لیے چائنا مشن سینٹر قائم کردیا۔ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ایران اور شمالی کوریا کے خصوصی مشن سینٹرز بند کر کے چین سے متعلق معاملات دیکھنے کے لیے اعلیٰ سطح کا خصوصی چائنا مشن سینٹر قائم کر دیا۔سی آئی اے نے چین کو 21 ویں صدی میں امریکا کے لیے سب سے بڑا جغرافیائی و سیاسی خطرہ قرار دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا سی آئی اے کے حوالے سے کہنا ہے کہ چائنا مشن سینٹر کا مقصد چین کی جانب سے درپیش عالمی چیلنجز اور چینی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا ہے۔تاہم سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنز نے وضاحت کی کہ امریکا کو خطرہ چینی حکومت سے ہے، چینی عوام سے نہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایران اور شمالی کوریا کے خصوصی مشن سینٹرز بند کر کے اُنہیں علاقائی گروپس میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن روس، شمالی کوریا اور ایران پر سی آئی اے کی توجہ مسلسل برقرار رہے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر