شعیب ملک 11ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے ایشین بیٹسمین بن گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک 11ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے ایشین بیٹسمین بن گئے۔39 سالہ شعیب ملک نے یہ سنگ میل جمعرات کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ کے دوران 26 رنز کی اننگز کھیل کر عبور کیا ۔ شعیب ملک کو میچ سے قبل 11 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 12 رنز درکار تھے ۔پاکستانی آل راؤنڈر یہ کارنامہ انجام دینے والے نہ صرف پہلے پاکستانی بلکہ ایشیائی کرکٹر بھی ہیں ، ان کو 11 ہزار رنز بنانے والا پہلا غیر کیریبیئن کرکٹر کہنا بھی غلط نہ ہوگا کیوں کہ شعیب ملک سے قبل یہ کارنامہ صرف 2 ویسٹ انڈین کرکٹرز نے ہی انجام دیا ہے۔ کرس گیل پہلے اور کیرون پولارڈ دوسرے نمبر پر ہیں، شعیب ملک مجموعی طور پر یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے تیسرے کرکٹر ہیں۔سن 1999 سے اب تک کرکٹ میں ایکٹیو رہنے والے شعیب ملک دنیا کے ان 2کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے 4 مختلف دہائیوں کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی ہے۔ 441 پروفیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر شعیب ملک اس فارمیٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی بھی ہیں۔ وہ تینوں فارمیٹ کی پروفیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 29 ہزار سے زائد رنز بناچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر