دبئی کے حکمران شیخ محمد المکتوم اپنی اہلیہ کا فون ہیک کرانے میں ملوث

لندن(نیشنل ٹائمز)برطانوی عدالت نے تفتیش کے بعد فیصلہ دیا ہے کہ حکمران دبئی شیخ محمد المکتوم نے خود ہی اپنی سابقہ شہزادی حیا کا فون ہیک کروایا تھا، یہ اقدام برطانوی نظامِ انصاف میں ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہائیکورٹ کے اس تاریخی فیصلے نے شیخ محمد المکتوم کی شہرت کو شدید دھچکا لگایا ہے۔ اس فیصلے میں یہ چیز ثابت ہو چکی ہے کہ وہ اپنی فیملی میں شامل خواتین کیساتھ کیسا رویہ رکھتے ہیں۔عدالتی فیصلے میں فون ہیکنگ کو سربراہِ مملک کی جانب سے طاقت کا بے جا استعمال، ماں کے حقِ انصاف تک رسائی میں مداخلت، عدالتی کارروائی میں مداخلت، یورپی کنوشن برائے انسانی حقوق اور بنیادی عمومی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔برطانوی عدالت کا کہنا تھا کہ شہزادی حیا کے موبائل فون کو اسرائیلی کمپنی دی این ایس او گروپ کے سافٹ ویئر پیگاسس سے ہیک کیا گیا تھا۔ یہ جاسوسی شیخ محمد کے حکم پر کی گئی۔خیا رہے کہ پیگاسس سافٹ ویئر کسی بھی فون کی لوکیشن بتا سکتا ہے، موبائل میسجز اور ای میلز تک رسائی حاصل کرکے انھیں پڑھ سکتا ہے جبکہ اس میں موجود ویڈیوز اور تصاویر بھی اس سے محفوظ نہیں رہ سکتیں۔اس کے علاوہ اس سافٹ ویئر کی مدد سے کسی بھی شخص کا فون نمبر استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کی سرگرمیوں کو ریکارڈ رکھنا بھی ممکن ہے۔خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس میں یہ باتیں بھی سامنے آئی تھیں کہ اسی طرح کا ایک جاسوسی نظام سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلیمان کے حکم پر تیار کیا تھا، اور اسی کے ذریعے صحافی جمال خاشقجی کی جاسوسی کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر