فارن فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی طرف سے درخواست گزار کو ریکارڈ نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔ ممبر خیبرپختونخواہ ارشاد قیصر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان اور سکروٹنی کمیٹی کو نوٹس جاری کردیا۔درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل نے بتایا کہ اسکروٹنی کمیٹی میں پیش کیے گئے ریکارڈ تک رسائی ہمارا قانونی حق ہے،،ہمارے ثبوتوں کے جواب میں جو ریکارڈ پی ٹی آئی نے دیا اس کو ہم سے خفیہ کیوں رکھا جا رہا ہے۔۔وکیل نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی ہمیں کوئی کاغذ دینے کو تیار نہیں۔ نظر یہ آ رہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی صرف دکھاوا ہے جس پر کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کیا اس پر کوئی حکم نامہ دیا ہے۔اکبر ایس بابر کے وکیل نے دلائل دیے کہ کم سے کم 6 انٹرنیشنل اکاؤنٹس،دو مخصوص امریکن کمپنی کی ٹرانزیکشن اور اسٹیٹ بینک کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ سعودیہ عرب میں کوئی سیاسی جماعت اپنا دفتر نہیں کھول سکتی تو فنڈز کیسے وہاں سے آئے۔ممبر بلوچستان نے ریمارکس دیے کہ کمیٹی کی رپورٹ آجائے اس کے بعد یہ بحث ہوگی ۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سکروٹنی کمیٹی کو نوٹس جاری کردیا۔ کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر