طالبان رہنماؤں سے برطانوی وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی کی کابل میں ملاقاتیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا برادر اور وزیر خارجہ امیر خان متقی سے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے نمائندہ خصوصی سائمن گاس نے وفد کے ہمراہ کابل میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقھار بلخی کے مطابق دارالحکومت کابل میں آج برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی سائمن گاس نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں برطانوی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم افغانستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہشمند ہیں۔اس کے علاوہ افغانستان کے نائب وزرائے اعظم ملا عبدالغنی برادر اور عبدالسلام حنفی سے بھی برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے نمائندہ خصوصی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر بات چیت کی گئی۔بورس جانسن کے نمائندہ خصوصی کی ملاقاتوں پر برطانوی دفتر خارجہ کا ردعملدوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کے نمائندہ خصوصی نے افغانستان میں طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی تاکہ انسانی بحران اور ملک کو عسکریت پسندوں کیلئے پناہ گاہ بننے سے روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے۔دفتر خارجہ نے بتایا کہ افغانستان کیلئے بورس جانسن کے نمائندہ خصوصی سائمن گاس نے ملا عبدالغنی برادر، عبدالسلام حنفی اور امیر خان متقی سمیت طالبان رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔برطانوی دفتر خاجہ کے مطابق ملاقات میں افغانستان کو انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے برطانوی مدد، ملک کو دہشت گردوں کیلئے پناہ گاہ بننے سے روکنے اور ملک چھوڑنے کے خواہشمند افراد کو مسلسل محفوظ راستے کی ضرورت پر بات چیت کی گئی۔برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سائمن گاس نے افغانستان میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک اور عورتوں اور لڑکیوں کے حقوق کا معاملہ بھی اٹھایا۔

 

 

 



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر