افغانستان میں پاسپورٹ سروسز بحال، نیا پاسپورٹ کس نام سے جاری ہوگا؟

کابل(نیشنل ٹائمز) افغان وزارت داخلہ نے پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے آپریشنز کی بحالی کا اعلان کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے منگل کے روز آپریشنز کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں 25 ہزار پاسپورٹ شہریوں کو جاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے قائم مقام سربراہ علیم گل حقانی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک بھر صوبوں میں بھی پاسپورٹ سروسز کو بحال کردیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے نئے پاسپورٹ پرانے ٹائٹل ’اسلامی جمہوریہ افغانستان‘ کے نام سے ہی جاری کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی خواتین اسٹاف کو بھی اپنی ڈیوٹی پر واپس آنے کے لیے کہا گیا ہے، خواتین کے پاسپورٹ کے معاملات دیکھنے کے لیے خواتین اسٹاف کو بھرتی کیا جائے گا۔افغان میڈیا کا بتانا ہےکہ پاسپورٹ سروسز کی بحالی کے بعد کچھ خواتین اسٹاف اپنی ڈیوٹی پر واپس بھی آچکی ہیں۔وزارت داخلہ کے حکام کا بتانا ہےکہ تقریباً دو ماہ تک آپریشنز معطل رہنے کے باعث پاسپورٹ کے حصول کے لیے ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد درخواستیں جمع کرائی گئیں۔واضح رہے کہ افغانستان میں 15 گست کو کابل پرطالبان کے کنٹرول کے بعد وزارت داخلہ نے پاسپورٹ آپریشنز معطل کردیے تھے۔اس سے قبل طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ مستقبل میں جو نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے ان پر ‘اسلامی امارت’ لکھا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر