فرانسیسی کار میکر معروف کمپنی(بیجو) نے پاکستان میں جدید ترین ماڈل متعارف کرا دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پیجو لکی موٹرز کارپوریشن نے معروف فرانسیسی کار کے ماڈلز پیجو 2008”، ”پیجو ”5008اور ”پیجو 3008” کو پاکستان لانے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پیجو 2008” کی متعدد کاریں پاکستانی سڑکوں پر دوڑتی دیکھی گئی ہیں، یادرہے پیجو 2008 بھی ایک ایس یو وی ہے اور لکی موٹرز کارپوریشن اس سےپہلے ’کیا سٹونک اور کیا اسپورٹیج ‘کامیابی سے لانچ کرچکی ہے۔ نجی ٹی وی سٹی42 کی رپورٹ کے مطابق پیجو 2008 فرنٹ وہیل ڈرائیو، چھ گئیرز اور 102 لٹر کے ٹربو چارجڈ تھری سلنڈر 131 ہارس پاور کے پٹرول انجن اور 220 نیوٹن میٹرز کےٹارک کے ساتھ دستیاب ہے۔تاہم پیجو کا انٹیریئر سب سے مزیدار ہے تھری ڈی آئی کاک پٹ جس میں 7 انچ کی ٹچ اسکرین، چھت میں موجود انسٹرومنٹ پینل ، چابی کے بغیر گاڑی میں داخلہ اور اسٹارٹنگ، متعدد ڈرائیو موڈ، کھلی سن روف ،جدید ترین انفوٹینمنٹ یونٹ اور مزید ہائی ٹیک سہولیات سے لیس پیجو کی ڈرائیونگ سحر انگیز ہے۔کروز کنٹرول، تصادم سے بچنے کیلئے وارننگ، اندھے موڑ کی نشاندہی، پہاڑی علاقوں میں محفوظ ڈرائیونگ کے لئے ” ہل اسٹارٹ اسسٹ” ، شہرمیں محفوظ ڈرائیونگ کے لئے ”لین کیپنگ اسسٹ” ، الیکٹرونگ سٹیبلٹی پروگرامنگ (ای ایس پی) ، غنودگی سے بچاؤ کے لئے الرٹ، روڈسائن، حدرفتار کی شناخت ، 180 ڈگری کیمرہ اور دیگر سہولیات نے اسے محفوظ ترین گاڑی بھی بنادیا ہے۔اسی طرح ” پیجو 3008” کو کیا اسپورٹیج کے مقابلے میں بطور ایس یو وی کراس اوور متعارف کرایا جارہا ہے۔ آل فوروہیل ڈرائیو چھ آٹو میٹک گئیرز سے لیس اور 1.6 لٹر ٹربو چارجڈ 4 سلنڈر کا 162 ہارس پاور اور 240 نیوٹن میٹر کے ٹارک کے ساتھ پٹرول انجن دستیاب ہے۔ باقی ساری سہولیات 2008 والی ہیں تاہم 10 اسپیکرز کے ساتھ فوکل ساؤنڈ سسٹم دیکھنے اور سننے کی چیز ہے ۔ جس کے ساتھ اینڈرائڈ پٹو اور ایپل کارپلے اٹیچ ہوسکتا ہے اسی طرح ان بورڈ نیوی گیشن سے پارکنگ اسپیس اور سپیڈ کیمرے کی نشاندہی ہوسکے گی۔اسی طرح پیجو 5008 سات نشستوں والی نسبتا چھوٹی ایس یو وی ہے ساری سہولیات سے لیس ہے 360 ڈگری کیمرے اور 10 انچ کی اسکرین ہٹ کے ہے جبکہ ” مائی پیجو” ایپ کی بدولت گاڑی کی لوکیشن ٹریس کی جاسکے گی جبکہ آٹو کروز کنٹرول سمیت بہت سارے دیگر مستقبل کے فیچرز استعمال کئے جاسکیں گے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر