کورونا کے بعد خانہ کعبہ کے بیرونی صحن میں پہلی بار نماز کی ادائیگی

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب کی وزارت حج نے عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد 60 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث اب کورونا وبا کے بعد پہلی بار خانہ کعبہ کے بیرونی صحن میں بھی نماز ادا کی جائیگی ۔عرب میڈیا کے مطابق کورونا وبا کی صورت حال بہتر ہونے پر سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے معتمرین کی تعداد 1 لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ خانہ کعبہ میں یومیہ 60 ہزار نمازیوں کو عبادت کی اجازت دی جائے گی۔معتمرین اور نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے اعلان کے بعد مسجد حرام میں بیرونی صحن کو بھی نماز کی ادائیگی کے لیا تیار کیا جا رہا ہے۔ کورونا کی وبا کے آغاز کے بعد بیرونی صحن میں نماز ادا کیے جانے کا یہ پہلا موقع ہو گا۔علاوہ ازیں ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے 70 برس سے زائد عمر والوں کو بھی عمرے کی اجازت دی گئی ہے، اسی طرح 17 اور 18 سالہ مقامی نوجوان بھی ویکسین لگوانے کے بعد عمرہ کرسکیں گے۔سعودی عرب کی وزارت حج نے مزید بتایا کہ حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز کو بھی یقینی بنایا جائے گا اور صرف ویکسین شدہ افراد کو ہی مسجد الحرام میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔معتمرین اور نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر مطاف کے صحن میں 25 نئے ٹریک بنائے گئے ہیں جو عبادت گزاروں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔اس حوالے سے انجینئر معین قاروت کے مطابق سماجی فاصلے کے اسٹیکروں کی ترتیب مسجد حرام میں آنے والے افراد کی تعداد کی مناسبت سے رکھی گئی ہے۔سعودی وزارت حج نے خواہش مند افراد کو ہدایت کی ہے کہ عمرہ اور نماز کی اجازت کے لیے توکلنا ایپ سے وقت لے سکتے ہیں اور صرف اجازت نامے کے حامل افراد ہی خانہ کعبہ میں نماز ادا کرسکیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر