پینڈورا لیکس، کرکٹر سچن ٹنڈولکراور گلوکارہ شکیرا کی آف شور کمپنی بھی پکڑی گئی

ممبئی (نیشنل ٹائمز)انٹر نیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے )نے پینڈورا پیپرز دنیا کے سامنے رکھ دئیے ہیں جس میں 700پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں اور دیگر معروف شخصیات کے نام شامل ہیں ۔پنڈورا پیپرز کی تحقیقات آف شور کمپنیوں ، پوشیدہ بینک اکاو¿نٹس ، نجی جیٹ ،نجی کشتیاں اور محلات سمیت دیگر مہنگے اثاثوں کے خفیہ مالکوں کو بے نقاب کرتی ہے ۔ اس تحقیقات میں حکومتوں کو دستیاب معلومات سے زیادہ ڈیٹا ہے ۔خفیہ دستاویزات کے ذریعے غیر ملکی اثاثوں سے منسلک افراد میں بھارت کے کرکٹ سپر سٹار سچن ٹنڈولکر ، پاپ میوزک سٹار شکیرا اور سپر ماڈل کلاڈیا شیفر شامل ہیں ۔بھارت کے سابق کپتان و کرکٹ سچن ٹنڈولکر اور معروف گلوکارہ بھی آف شور کمپنیوں کی مالک نکلیں۔آئی سی آئی جی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سچن ٹنڈولکر کے وکیل کا کہنا ہے کہ کرکٹر کی تمام انوسٹمنٹس قانونی طور پر کی گئی ہیں اور اس پر ٹیکس بھی ادا کیا گیا ہے۔دوسری جانب شکیرا کے وکیل نے کہا ہے کہ گلوکارہ کی تمام کمپنیاں منظور شدہ ہیں، جب کہ وہ باقاعدہ طور پر ٹیکس بھی ادا کرتی ہیں۔خیال رہے کہ آئی سی آئی جے نے دو سال کی کڑی محنت کے بعد پنڈورا پیپرز تیار کیے ہیں۔ اس سکینڈل کی تیاری میں 117 ملکوں کے 150 میڈیا اداروں سے وابستہ 600 سے زائد صحافیوں نے حصہ لیا۔ یہ انسانی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی صحافتی تحقیق ہے جو ایک کروڑ 19 لاکھ خفیہ دستاویزت پر مشتمل ہے۔ یہ دستاویزات 14 آف شور سروس فرمز سے حاصل کی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر