ہلدی کا استعمال کس قدر مفید ہے؟ ماہرین کی شاندار تجویز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ہلدی وہ مصالحہ ہے جو پاکستان اور ہندوستان سمیت ایشیا بھر میں عام استعمال ہوتی ہے۔ جدید تحقیق کی روشنی میں آئے دن اس کے حیرت انگیز جسمانی اور طبی فوائد سامنے آتے رہتے ہیں۔ ہلدی کو گہری پیلی رنگت دینے والا مرکب سرکیومِن فوائد سے بھرپور ہے۔اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہلدی جسم کی اندرونی سوزش کم کرتی ہے اور دورانِ خون کو بہتر کرتی ہے۔ اس میں کولیسٹرول معمول پر رکھنے کی غیر معمولی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ عمر رسیدہ افراد میں ہلدی کا باقاعدہ استعمال ان کی ہڈیوں کومضبوط رکھتا ہے اور ان کی اندرونی کثافت کو بڑھاتا ہے۔ تجربے میں ماہرین نے درمیانی اور بڑھاپے والی عمر کے سینکڑوں افراد کو چھ ماہ تک ہلدی کے سپلیمنٹ دیئے جس سے ان کی ہڈیوں کی کثافت میں 7 فیصد تک اضافہ نوٹ کیا گیا۔اسی طرح ایک اور دلچسپ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کے ہلدی کا استعمال جوڑوں کے درد کو دور کرتا ہے اور ہڈیوں کو توانا رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔حال ہی میں چوتھے درجے کی کینسر میں مبتلا ایک خاتون نے اپنے کینسر کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ایک سال تک ہلدی کا جزو سرکیومن کیپسول کی صورت میں کھایا جس سے اس کا کینسر غائب ہوگیا ۔ اس اہم واقعے کے بعد ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اب اس خاتون کا معائنہ کررہی ہے۔ہلدی میں موجود کئی اہم عناصر دماغ و ذہن پر مثبت اثر ڈالتے ہوئے دماغی خلیات یا نیورونز کے نئے کنیکشن بناتے ہیں۔ اس طرح کئی طرح کے دماغی امراض سے بچا جاسکتا ہے۔اسی طرح ہلدی ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کو دور کرنے میں بہت اہم ثابت ہوئی ہے۔ہلدی میں موجود سرکیومِن خون کی نالیوں کے اندرونی حصوں کو لچکدار اور تندرست رکھتا ہے۔ اس طرح دل کی شریانیں تنگ نہیں ہوتیں۔ ہلدی کا باقاعدہ استعمال ہارٹ اٹیک اور فالج کو دور رکھتا ہے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر