نئے پاکستان میں ایل پی جی کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، نیا ریکارڈ قائم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نئے پاکستان میں ایل پی جی کی ڈبل سنچری مکمل،ایل پی جی کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایل پی جی کی آسمانوں سے باتیں کرتی قیمت کا نیا ریکاڈ قائم کرلیا گیا۔اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ماہ اکتوبر2021کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 29روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 344روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1322روپے کااضافہ کر دیاگیا۔اب ایل پی جی175روپے فی کلو سے بڑھ کر 204روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر2060سے بڑھ کر 2404اور کمرشل سلنڈر 7926روپے سے بڑھ کر9248 روپے ہوگیا۔پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 225روپے فی کلو،گھریلو سلنڈر 2655روپے اور کمر شل سلنڈر 10215روپے پر پہنچ گئی۔ گلگت بلتستان میں ایل پی جی کی قیمت 250روپے فی کلو،گھریلو سلنڈر2950روپے اور کمر شل سلنڈر 11350روپے پر پہنچ گئی۔پاکستان کے پہاڑی و دیگر علاقوں میں قدرتی گیس میسر نہ ہونے کے باعث لوگ ایل پی جی پر انحصار کرتے ہیں جو کہ اب ان کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہے۔ غریب ایل پی جی صارفین گیس کی جگہ لکٹریاں استعمال کرنے پر مجبور۔گرین پاکستان کا خواب ادھورا رہ گیا۔ ایشیا کا سب سے بڑا ایل پی جی پیداواری پلانٹ جام شورو جوائنٹ وینچر (JJVL)پچھلے 18ماہ سے بند، سرکاری خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا۔ حکومت پاکستان سے گزارش ہے کہ سالانہ اروبوں روپے کے نقصان سے بچنے کے لیے فوری طور پر جام شورو جوائنٹ وینچر چلایا جائے۔ہم عوام دشمن پالیسی 2021کو رد کرتے ہیں، فوری طور پر ایل پی جی پالیسی2021کو ختم کیا جائے اور نئی پالیسی مرتب کی جائے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر