سلمان خان اور وویک اوبرائے کی 18 سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل

ممبئی(نیوز ڈیسک) : بالی وڈکے معروف اداکار وویک اوبرائے اور سلمان خان کے درمیان برسوں سے جاری دشمنی لگتا ہے کہ اب ختم ہونے جارہی ہے کیونکہ وویک اوبرائے نے سلمان خان کا مہمان بن کر سب کو حیران کر دیاہے ۔بھارتی نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وویک اوبرائے نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2002 میں فلم ’ کمپنی ‘ سے کیا جسے مداحوں کی جانب سےبے حدپذیرائی ملی لیکن 2003میں دبنگ خان کے خلاف پریس کانفرنس اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے ان کے کیریئر پر کاری ضرب لگائی ۔سلمان اور وویک کے درمیان برسوں سے ایشوریا رائے کے حوالے سے دشمنی چلی آرہی ہے تاہم 18سال بعد ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں کے درمیان دشمنی ختم ہونے جارہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار وویک اوبرائے نے گزشتہ دنوں سلمان خان کی فیملی پارٹی میں شرکت کی، وویک کو سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کی اہلیہ سیمان خان نے اپنی سالگرہ پر مدعو کیا جس میں حیران کن طور پر وویک اوبرائے بھی پہنچ گئے۔ اداکار کو سلمان خان کے گھر کی نجی تقریب میں دیکھ کر سب حیران رہ گئے تاہم وویک کی پارٹی میں شرکت سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شاید اب دشمنی دوستی میں بدلنے جارہی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کے خلاف پریس کانفرنس کرنے بعد وویک اوبرائے نے متعدد بار ایوارڈ شوز یا دیگر تقریبات میں دبنگ خان سے اپنے رویے پر معافی بھی مانگی تھی تاہم سلمان خان کی جانب سے وویک اوبرائے سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں کی گئی۔



  تازہ ترین   
چینی وزیراعظم لی چیانگ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے غیر رسمی ملاقات، پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مشرقِ وسطیٰ میں امن عمل قابلِ تحسین، سرد جنگ ذہنیت کی مخالفت کرنی چاہئے: صدر شی
پاکستان اور چین کا قومی مفادات پر ایک دوسرے کی مکمل حمایت کا اعلان
امریکا کے ساتھ فریم ورک پر پہنچ گئے، وفد ابھی پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں: ایران
ٹرمپ نے ایران ڈیل پر دستخط کو ابراہم اکارڈ سے مشروط کردیا
ایران امریکا مذاکرات میں درست سمت میں پیشرفت ہو رہی ہے: وزیراعظم
سوات ایکسپریس وے پر وین کی بس کو ٹکر، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی
پاکستان کے ثالثی کردار پر بھارت نے کبھی اعتراض نہیں کیا: امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر