اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کابل میں طالبان کی کارروائیوں سے متعلق امارت اسلامیہ افغانستان نے اہم حکم نامہ جاری کیا ہے۔افغانستان میں قائم طالبان کی عبوری حکومت کے وزیراعظم محمد حسن اخوند کے نام سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بغیر اجازت کسی کے گھر یا کاروباری مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کسی کے گھر یا کاروباری مرکز سے کوئی بھی سامان نہ اٹھایا جائے، کسی کو اجازت نہیں ہے کہ وہ سامان کے بہانے گھر وں اور کمپنیوں کی تلاشی لے۔
طالبان کی کارروائیوں سے متعلق عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند کا حکم نامہ جاری



