چین نے خلا میں بھیجے جانے والا سبزہلالی پرچم پاکستان کو تحفتاً دیدیا

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) چین نے خلا میں بھیجا گیا پاکستانی پرچم بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا۔ خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق چین کی اکیڈمی آف اسپیس ٹیکنالوجی نے ایک خصوصی تقریب میں خلا میں بھیجا گیا سبز ہلالی پرچم پاکستانی عوام کے لیے تحفتاً بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا۔اس موقع پر پاکستان کے سفیر معین الحق نے سی ایم ایس اے ، س اے ایس ٹی اور دیگر چینی تحقیقی اداروں کو کامیاب خلائی مشن پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ دو ممالک کے قومی پرچموں کا خلائی سفر پاکستان اور چین کے درمیان منفرد دوستی کا خاص مظاہرہ تھاپاکستان کے سفیر معین الحق نے نے مزید کہا کہ پاک چین دوستی اور سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منانے کا ایک مناسب طریقہ تھا۔اس تقریب میں چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق، چائنا اکیڈمی آف سپیس ٹیکنالوجی کے سیکریٹری ژاؤ ژاؤجن، چائنا مینڈ سپیس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ہاؤ چون، یانگ لی وے، ڈپٹی چیف ڈیزائنر چائنا مینڈ اور دیگر سائنس دانوں اور ماہرین نے شرکت کی۔یاد رہے کہ رواں برس 17 جون کو پاک چین دوستی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ پرچم خلائی جہاز شینزہو 12 کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا تھا جس میں تین خلانورد بھی موجود تھے۔خلائی جہاز شینزہو 17 ستمبر کو زمین پر واپس لوٹا تھا۔ اس خلائی جہاز نے کسی بھی سابق ​​چینی خلائی جہاز سے 3 گنا زیادہ بلندی پر رہ کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر