کابل یونیورسٹی میں خواتین اساتذہ اور طالبات کا داخلہ عارضی طور پر بند

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)افغانستان کے دارالحکومت کابل کی یونیورسٹی میں غیر معینہ مدت کے لیے خواتین اساتذہ سمیت طالبات کا داخلہ بند کردیا گیا۔طالبان حکومت کی جانب سے گزشتہ روز محمد اشرف کو کابل یونیوسٹی کا نیا ڈائریکٹر مقررکیا گیا تھا۔کابل یونیورسٹی کے نئے ڈائریکٹر محمد اشرف کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ جب تک تمام افراد کے لیے اسلامی ماحول میسر نہیں آتا اس وقت تک خواتین کو یونیورسٹی آنے یا کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام اولین ترجیح ہے۔دوسری جانب العربیہ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے ایک خاتون لیکچرار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایاکہ کابل یونیورسٹی افغان قوم کا گھر ہے، اس مقدس جگہ پر کچھ غیر اسلامی نہیں ہوا، صدور، اساتذہ، انجینئرز حتیٰ کہ مذہبی شخصیات بھی جن کی یونیورسٹی میں تربیت ہوتی ہے یہ سب معاشرے کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ لڑکیوں کے اسکول جلد کھول دیے جائیں گے۔انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں ہیں اور اسلامی حدود میں رہتے ہوئے تعلیم کی اجازت بھی دیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر