لاہور(نیشنل ٹائمز): ملک میں ڈینگی زور پکڑنے لگا ، اسلام آباد میں مزید 30 شہری ڈینگی کا شکار ، دس روز میں تین افراد وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے ۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں چوالیس کیسز رپورٹ ہوئے ، صرف لاہور میں بارہ نئے کیسز سامنے آئے ، راولپنڈی میں 18 ، اٹک میں چار اور وہاڑی میں تین کیسز کی تصدیق ہوئی ۔اب تک ڈینگی کے ایک ہزار 126 کنفرم کیسز ہوچکے ہیں ۔ پشاور میں مزید 246 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جبکہ مجموعی طور پر ڈینگی کے 32 مریض زیر علاج ہیں ۔ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 14 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 426 ہوگئی ۔گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 336,902 ان ڈور مقامات کو چیک کیا ، پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 89,921 آوٹ ڈور مقامات کو چیک کیا ۔ محکمہ صحت نے پنجاب بھر سے 158 مقامات سے لاروا تلف کیا ۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 6,096 ان ڈور مقامات کو چیک کیا ۔
ملک میں ڈینگی زور پکڑنے لگا، دس روز میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے



