برطانوی وزیراعظم 10 بلین ٹری منصوبے پر عمران خان کے معترف

لندن / اقوام متحدہ(نیشنل ٹائمز): برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے 10 بلین ٹری پراجیکٹ کو ایک مثال قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کے راہنماؤں سے ان کی پیروی کی اپیل کی ہے۔بورس جانسن نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان کے 10 بلین ٹری پراجیکٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم برطانیہ میں لاکھوں درخت لگانے جارہے ہیں لیکن ہم محض ایک ملک ہیں، میں ہر ایک کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ عمران خان کی مثال کو مشعل راہ بنائے، عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے سے متعلق اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ اوسط عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رکھنے، صدی کے وسط تک کاربن اخراج صفر تک لانے ، تمام ممالک کو 2030 تک کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی کے لئے کوئلے، کاروں ، کیش اور درختوں کے حوالے سے اقدامات کے عزم ، ترقی پذیر ممالک کے لئے 2040اور ترقی یافتہ ممالک کے 2030تک کوئلے کا استعمال ختم کرنے، چین میں کوئلے کے استعمال کے مرحلہ وار خاتمے، دنیا بھر میں 2040 تک کاربن فیول کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کی فروخت ، ہر ملک کی طرف سے کاربن گیسوں کے اخراج میں 68فیصد تک کمی لانے، 2030 تک درختوں کی کٹائی ، اس سے ہونے والے نقصان اور حیاتیاتی تنوع کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کریں۔بورس جانسن نے گلاسگومیں اقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات کو انسانیت کے لیے آخری موقع قرار دیدیا،جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی سے ناقابل تلافی نقصان سے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ کرہ ارض کو “ناقابل تقسیم کھلونا” نہ سمجھا جائے۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر